ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں راشن کارڈ کے ذریعے مٹی کاتیل لینے کے لئے آدھار کارڈ کی منظوری لازمی

بھٹکل میں راشن کارڈ کے ذریعے مٹی کاتیل لینے کے لئے آدھار کارڈ کی منظوری لازمی

Fri, 03 Mar 2017 21:13:45    S.O. News Service

بھٹکل:3/مارچ    (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے دیہی علاقوں میں فی  راشن کارڈ پر  1لیٹر مٹی کا تیل تقسیم کرنے کے لئے سرکارسے حکم نامہ جاری ہواہے، جو لوگ دیہی علاقوں کے باشندے ہیں اگر وہ اپنے راشن کارڈ پر مٹی کاتیل لینے کے خواہش مند ہیں تو اپنے علاقے کی گرام پنچایت دفتر پہنچ کر  اپنے راشن کارڈ اور آدھار کارڈ کو محکمہ کے ویب سائٹ کے ذریعے منظوری حاصل کرسکتے ہیں۔ ان باتوں کی جانکاری  بھٹکل تحصیلدار کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں دیگئی  ہے۔


Share: